اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی حکام کے مطابق، نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایران اور گروپ 1+5 کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست منعقد ہونے کا قوی امکان ہے.
روسی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیائی امور 'ضمیر کابولوف' نے بده کے روز بتایا ہے کہ ایران اور روسی وزرائے خارجہ کی نیو یارک میں ملاقات طے ہوئی ہے اور اس نشست کے دوران گروپ 1+5 ے وزرائے خارجہ کے ساته مشترکہ نشست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا.
روسی خبررساں ادارے (روسیا اسگودنا) کے مطابق، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی نشست حتمی ہونے سے گروپ 1+5 کے وزرائے خارجہ کی نشست بهی حتمی ہوگی جس کا مقصد جوہری معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لینا ہے.
اقوام متحدہ کے 71ویں سالانہ جنرل اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتہ نیو یارک میں منعقد ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲